اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف آج ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کچھ دیر میں ایوانِ صدر پہنچنے والے ہیں، جہاں ملکی سیاسی صورتحال اور اتحادی جماعتوں کے معاملات پر مشاورت متوقع ہے۔
ایوانِ صدر میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایوانِ صدر پہنچ چکے ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان اور سید نوید قمر بھی موجود ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی بھی ایوانِ صدر پہنچ گئے ہیں۔آزاد کشمیر میں ممکنہ وزیر اعظم کی تبدیلی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سر جوڑ لئے ہیں اسی سلسلے میں یہ بڑی بیٹھک ہو رہی ہے
مزید پڑھیں : افغانستان بارے فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کا دو ٹوک بیان















