اہم خبریں

افغانستان بارے فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کا دو ٹوک بیان

پشاور (  اے بی این نیوز        ) فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکا دورہ پشاور،آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرپشاورنےفیلڈمارشل سیدعاصم منیرکااستقبال کیا۔ کور ہیڈکوارٹرز میں فیلڈمارشل کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ۔
آپریشنل تیاریوں،انسداددہشتگردی کی کوششوں پربھی بریفنگ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبرپختونخواکےعوام کی قربانیوں کوخراج تحسینپیش کیا۔ قبائلی عمائدین کادہشتگردی اورافغان طالبان کیخلاف مسلح افواج کی مکمل حمایت کااعادہ۔
فیلڈمارشل سید عاصم منیرکاقبائلی عمائدین کےجرگےسےخطاب۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کی فورسزکیساتھ غیرمشروط حمایت کوسراہتےہیں۔ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک بشمول افغانستان کیساتھ امن چاہتاہے۔
افغان سرزمین سےپاکستان کیخلاف دہشتگردی برداشت نہیں کریں گے۔ افغانستان کی جانب سے دہشتگردی کےتسلسل کےباوجود تحمل کامظاہرہ کیا۔ پاک افغان تعلقات بہتربنانےکیلئےمتعدداقدامات کیےہیں۔
افغانستان کےساتھ سفارتی اوراقتصادی تعاون بڑھایا۔ تعاون بڑھانے کامقصد دوطرفہ تعلقات کوبہتربناناہے۔ افغان طالبان نےفتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کی ہرممکن مددکی۔ پاکستان بالخصوص خیبرپختونخواکودہشتگردوں اورانکے سہولت کاروں سےپاک کیاجائیگا۔

مزید پڑھیں  : لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر،اصل کہانی سامنے آگئی،ناقابل یقین بیان بارے جا نئے

متعلقہ خبریں