اہم خبریں

سینیٹ ضمنی انتخاب،ہاؤس مکمل،الیکشن کمیشن نے خرم ذیشان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )سینیٹ ضمنی انتخاب،ایوان بالاکے96ارکان کاہاؤس مکمل ہو گیا۔ خیبرپختونخوا سےسینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب۔ خرم ذیشان91ووٹ حاصل کرکےسینیٹرمنتخب،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اپوزیشن کےمتفقہ امیدوارتاج محمدآفریدی نے45ووٹ حاصل کیے۔ ایک ووٹ مسترد،8اراکین نےووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ اکرم خان درانی،محمدنثار باز،ارباب محمدعثمان نےووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
علی ہادی،فرزانہ شیریں،نادیہ شیر،خدیجہ بی بی اورشاہدہ وحید بھی شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی سینیٹ میں26سینیٹرزکےساتھ سب سےبڑی جماعت ہے۔ پی ٹی آئی22 ارکان کےساتھ سینیٹ میں دوسری بڑی جماعت ہے۔
مسلم لیگ(ن)21 ارکان کےساتھ سینیٹ میں تیسری بڑی جماعت۔ جےیوآئی7،بی اے پی4،اےاین پی کے3سینیٹرزہیں۔ نیشنل پارٹی اورایم ڈبلیو ایم کاایک،ایک سینیٹرہے۔
سینیٹ میں 6آزادسینیٹرزہیں۔ حکمران اتحادکوسینیٹ میں65ارکان کےساتھ دوتہائی اکثریت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں  : ون مین شو کی روش ختم کی جارہی ہے،چوہدری لطیف اکبر

متعلقہ خبریں