اہم خبریں

ایس پی عدیل اکبر کی موت، رپورٹ کو حتمی شکل دے دی گئی، خود کشی کے شواہد نہیں ملے ، جا نئے ہوشربا انکشافات

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )ایس پی عدیل اکبر کی موت کا معاملہ۔ ذرائع کے مطابق
3 رکنی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ کو حتمی شکل دے دی ۔
انکوائری کمیٹی کو ایس پی عدیل اکبر کی خود کشی کے شواہد نہیں ملے ۔
3 رکنی انکوائری کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہارون جوئیہ کر رہے تھے۔
انکوائری کمیٹی میں ڈی آئی جی عتیق طاہر اور ڈی آئی جی آپریشن جواد طارق شامل تھے۔
انکوائری کمیٹی کو ایس پی عدیل اکبر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی موصول ۔
ایس پی عدیل کی موت کی وجہ چہرے پر لگنے والی گولی ہی تھی۔
انکوائری کمیٹی نے ایس پی کے وائرلیس آپریٹر ڈرائیور اور دیگر سٹاف کے بیانات ریکارڈ کئے۔
انکوائری کمیٹی نے ماہر نفسیات کا بیان بھی ریکارڈ کیا۔
ایس پی عدیل اکبر نے اپنے ڈاکٹر سے دو مرتبہ رجوع کیا تھا ۔
انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ آج آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو پیش کرے گی۔
آئی جی علی ناصر رضوی اپنی سفارشات کیساتھ رپورٹ وزیر داخلہ محسن نقوی کو پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں  : خیبر پختونخوا ، اور بلوچستان میں پاک فوج کے آپریشنز ، 22 بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج ہلاک

متعلقہ خبریں