اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے راہنما جنیداکبر نے کہا کہ بھارت کوشکست دی جس پرہمیں اپنےملک پر فخرہے۔ بھارت کوشکست دےکرثابت کیاہمارادفاع مضبوط ہے۔
چاہتے ہیں افغانستان کیساتھ مسائل کاحل ڈائیلاگ سےنکلے۔
بھارت کےساتھ ویسےہی ہمارےتعلقات خراب ہیں۔ پڑوسی ممالک کےساتھ تعلقات اچھے ہوں گےتوامن ہوگا۔ پی ٹی آئی کوحکومت کی پالیسیوں اورطریقہ کارسےاختلاف ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اپنےملک کےساتھ کھڑی ہے۔
افغانستان حکومت میں صلاحیت نہیں کہ د ہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے۔ کیاافغانستان حکومت میں صلاحیت ہے کہ وہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرسکے۔ افغانستان میں دہشتگردرہتےہیں،’’را‘‘بھی سپورٹ کرتی ہے۔
کوئی شک نہیں کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔ میں سمجھتاہوں افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے۔ ڈائیلاگ کرنےوالوں کوکہتاہوں کہ صوبائی حکومت کوبھی آن بورڈلیں۔
صوبائی حکومت کواعتماد میں لیناچاہیے جوان کی روایات سےواقف ہے۔ چاہتےہیں کہ افغانستان کاسیاسی حل نکلے،جرگہ بھیجناچاہیے۔ دیکھناچاہیے کہ طالبان کےساتھ اختلافات کیوں پیداہوئے۔
میر ی ترجیح ملک ہے،پارٹی نہیں۔
مزید پڑھیں :افغانستان سے تعلقات کیوں خراب ہو ئے،خواجہ آصف نے اندر کی بات بتا دی،جا نئے کیا















