کرم ( اے بی این نیوز )ضلع کرم کےعلاقے ڈوگرمیں فورسزکی انٹیلی جنس بیسڈکارروائی،آئی ایس پی آر کے مطابق
آپریشن کےدوران فتنہ الخوارج کے7خوارج ہلاک۔
فائرنگ کےتبادلے میں ایک بہادرمیڈیکل آفیسر کی شہادت کاسانحہ پیش آیا۔
کیپٹن نعمان سلیم میڈیکل آفیسر اورضلع میانوالی کےرہائشی تھے۔
کیپٹن نعمان نےطبی فرائض کیساتھ محاذپربہادری سےلڑتےہوئےشہادت پائی۔
کیپٹن نعمان سلیم کیساتھ5 دیگرجوانوں نےبھی جام شہادت نوش کیا۔
شہدامیں حوالدارامجدعلی،نائیک وقاص احمداورسپاہی اعجازعلی شامل۔
سپاہی محمدولید اورسپاہی محمدشہبازنےجام شہادت نوش کیا۔
آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا۔
بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں۔
سیکیورٹی فورسزکاعلاقےمیں کلیئرنس آپریشن جاری۔
دہشت گردی کےخاتمے کیلئےکارروائیاں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو فراڈ سے آگا کر دیا،جا نئے کیا















