اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج رات 9 بجے طلب،جا نئے کیا ایجنڈا ہو گا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج رات طلب کر لیا گیا ہے، جو رات 9 بجے آن لائن منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی جبکہ آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق حکمتِ عملی بھی زیرِ بحث آئے گی۔

ذرائع کے مطابق، خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل اور دیگر اہم پارٹی معاملات بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ قیادت کا کہنا ہے کہ سیاسی منظرنامے میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں کے پیشِ نظر مؤثر فیصلوں کی ضرورت بڑھ گئی ہے، اسی لیے اجلاس نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

مزید پڑھیں :نصیرآباد ، ٹرین پر چار راکٹ فائر،پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی

متعلقہ خبریں