نصیرآباد ( اے بی این نیوز )نصیرآباد میں ریلوے ٹریک کے قریب اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب نامعلوم مسلح افراد نے گزرنے والی ٹرین پر چار راکٹ فائر کیے۔ اچانک ہونے والے اس حملے پر ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا
اور ٹرین کو حفاظت کے ساتھ ڈیرہ مراد جمالی کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق حملے کا مقصد ریلوے سیکیورٹی کو نشانہ بنانا ہو سکتا تھا، تاہم بروقت ردعمل نے کسی بڑے سانحے کو روک لیا۔
مزید پڑھیں :ڈیرہ مراد جمالی ، پولیس وین ٹارگٹ 2 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی















