برازیل(اے بی این نیوز)برازیل میں منشیات فروشوں کے خلاف سب سے بڑے آپریشن کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک جبکہ 81 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
برازیلین حکام کے مطابق ریو ڈی جنیرو میں بڑی تعداد میں پولیس اور سکیورٹی اداروں نے منشیات ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی، آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
برازیلین حکام نے بتایا کہ آپریشن میں 2500 اہلکاروں نے حصہ لیا، جس میں بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے۔ گورنر ریو ڈی جنیرو نے اپنے پیغام میں کہا کہ منشیات کے ڈیلرز کے خلاف یہ ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس آپریشن برازیل کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ پرتشدد کارروائیوں میں سے ایک تھا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہلاکتوں پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے ریو ڈی جنیرو میں اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ بڑے آپریشنز ہوئے ہیں جن میں درجنوں منشیات فروش ہلاک ہوئے ہیں تاہم اس آپریشن کو تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دیے















