اہم خبریں

جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو 195 رنز کا بڑا ہدف دے دیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز   )     پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پروٹیز نے گرین شرٹس کو 195 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس مقابلے میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کیے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس شاندار فارم میں دکھائی دیے اور 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ جارج لنڈے نے 36، ٹونی ڈی زورزی نے 33 اور سابق کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے 23 رنز کی کارکردگی دکھائی۔ ڈونوون فریرا 10 اور ڈیوالڈ بریوس 9 رنز کے ساتھ اپنی اننگز میں زیادہ دیر ٹک نہ سکے۔پاکستان کی جانب سے اسپنر محمد نواز نے خطرناک بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ صائم ایوب نے اپنی آف اسپن سے دو وکٹیں حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے چار اوورز میں 45 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں  :پیپلز پارٹی تذبذب کا شکار،تحریک عدم اعتماد،نیا گورکھ دھندا کھل گیا،غیر یقینی صورتحال

متعلقہ خبریں