اہم خبریں

پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال کا تفصیل جائزہ لیا جائیگا

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )     آزاد کشمیر کی سیاست کے گرم موسم نے اب اسلام آباد کا رخ کر لیا ہے، جہاں پاکستان تحریک انصاف نے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ اجلاس کچھ ہی دیر بعد اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کی سربراہی سینئر رہنما اور قانونی ماہر سلمان اکرم راجہ کریں گے۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے اہم چہرے اس مشاورت کا حصہ ہوں گے جن میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق، سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر قیوم نیازی، خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ جو عمران خان کے وکیل بھی ہیں، ایم ایل اے دیوان محی الدین، میر عتیق الرحمان، میاں شفیق جھاگوی، راجہ منصور خان، راجہ شعیب آزاد سمیت دیگر اہم رہنماؤں کی شرکت یقینی ہے۔

مزید پڑھیں  :پیپلز پارٹی تذبذب کا شکار،تحریک عدم اعتماد،نیا گورکھ دھندا کھل گیا،غیر یقینی صورتحال

متعلقہ خبریں