راولپنڈی( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوابانی پی ٹی آئی سےملاقات کےبغیرواپس روانہ ہو گئے۔ سہیل آفریدی کی داہگل ناکےپرگفتگو،انہوں نے کہا کہ
ہم توہین عدالت کی پٹیشن دےرہےہیں۔
ہمارے قائد کے کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی۔ سپریم کورٹ سے کہہ رہے ہیں آئین کی بالادستی قائم کریں۔ پاکستان میں انصاف نہیں ہو رہا کسی کی ایما پر فیصلے ہو رہے ہیں۔
ہم سمجھتے ہیں جس دن انصاف ہو گا بانی جیل سے باہر ہوں گے۔ ملاقات نہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ مجھے بانی کے پیغام نہیں مل رہے۔
ججز خط لکھ رکھے ہیں کہ ان کے فیصلوں میں مداخلت کی جارہی ہے۔ملاقات نہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ مجھے بانی کے پیغام نہیں مل رہے۔ سوال یہ ہے مجھے بانی سے کیوں ملنے نہیں دیا جارہا، عوام کے مینڈیٹ سے یہاں پہنچا ہوں.
مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی،جا نئے کون ملاقات کرے گا















