اہم خبریں

پاکستان کے فیلڈ مارشل بہت اچھی شخصیت کے حامل ہیں،صدرڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( اے بی این نیوز       )امریکی صدر ٹرمپ نے نے حال ہی میں کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل ایک بہت اچھی شخصیت ہیں ا۔ صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ کے امکانات روکنے میں مدد کی، اور تجارتی بلاک کی صورت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ شروع ہوئی تو تجارت نہ ہوگی۔ اس ضمن میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ “بھارت کے سات طیارے گرائے جاچکے تھے، جو بالکل نئے تھے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں ممالک، بھارت اور پاکستان، کو پیغام دیا کہ اگر جنگ ہوگی تو تجارتی تعلقات متاثر ہوں گے اور اس سے بڑی تباہی ممکن تھی۔ انہوں نے بتایا کہ “میں نے کہا: ‘آپ یہ کریں گے، تو کوئی تجارت نہیں ہوگی’ اور اس کے بعد انہوں نے کہا کہ انہیں رکاوٹ محسوس ہوئی اور جنگ رک گئی”۔ عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان دعووں کی تصدیق محدود ہے، خاص طور پر بھارت کی حکومت نے امریکی مداخلت یا ان دعووں سے متفق ہونے سے انکار کیا ہے۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں ملاقات کے دوران پاکستانی فیلڈ مارشل نے اس کوشش کو سراہا۔

مزید پڑھیں  :وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

متعلقہ خبریں