ریاض ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاقکیا گیا۔
دونوں ممالک کا تجارت وسرمایہ کاری کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے کا اعادہ۔ پاکستان اور سعودی عرب میں اقتصادی تعاون کا نیا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق۔
اقتصادی فریم ورک دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کا مظہر قرار۔ فریم ورک کے تحت تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔
توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ ترجیحی شعبے قرار۔ بجلی کی ترسیل اور توانائی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط۔ اقتصادی و تجارتی تعلقات میں نجی شعبے کا کردار بڑھانے پر زور۔
دونوں ممالک نے پائیدار اقتصادی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی ،پاکستانی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ















