مظفر آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر (پی ٹی آئی آزاد کشمیر) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعت میں شامل ہونے والے رکنِ اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر اور سابق وزیرِ اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے لیگل ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ پارٹی تبدیل کرنے والے ممبران کے خلاف ریفرنس تیار کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پارٹی نے متعلقہ قانونی دفعات کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے۔
دستاویزات کے مطابق الیکشن ایکٹ 2020 کی دفعہ 30 کی ذیلی شق 3 اور 4 کے تحت اگر کوئی ممبر پارٹی تبدیل کرتا ہے تو اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پہلے ہی چار ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوایا جا چکا ہے جن میں اکمل سرگلہ، رفیق نیئر، علی شان سونی وغیرہ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کے بارہ ممبران اسمبلی نے اب پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جس کے باعث انہیں بھی عدم اعتماد کی صورت میں اور پارٹی تبدیل کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :تحریک عدم اعتماد مشروط ہو گئی















