شیخوپورہ(اے بی این نیوز)پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں اسکول بس نالے میں جاگری۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ شیخوپورہ کے بائی پاس پر پیش آیا جس دوران ٹرک کی ٹکر سے اسکول بس نالے میں جاگری۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 21 بچے زخمی ہوگئے جس دوران 6 بچوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 15 بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں۔آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی فیصلہ کن مرحلے میں داخل، بلاول بھٹو آج نئے وزیراعظم کا اعلان کریں گے















