مظفرآباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان ہے، جِس کے لیے تقریباً سترہ اراکینِ اسمبلی کے دستخط کیے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس تحریک میں چوہدری یاسین کا نام بطور قائدِ ایون درج کیے جانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
وفاقی سطح پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اتفاقِ رائے بننے کے بعد یہ سیاسی قدَم اُٹھایا جا رہا ہے کہ موجودہ حکومت بدل جائے۔
مزید پڑھیں :کل عمران خان،سہیل آفریدی ملاقات؟















