اہم خبریں

پیپلز پارٹی ہمیشہ اداروں اور سسٹم کی مضبوطی چاہتی ہے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ حالیہ الیکشن کے بعد کسی ایک جماعت کے پاس حکومت بنانے کی پوزیشن نہیں تھی، اسی لیے سیاسی اشتراک ناگزیر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی الگ بیٹھ جاتی تو صورتحال اور بھی غیر واضح رہتی، اس لیے جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں اتفاقِ رائے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں سیاسی جماعتیں الزامات لگاتی ہیں، مگر ملک میں جمہوریت کو چلتا رکھنا ہے تو انتخابات کا فری اور شفاف ہونا بہت ضروری ہے۔

عوامی اعتماد کے بغیر ووٹ نہیں بڑھتے اور سیاسی نظام بھی کمزور پڑ جاتا ہے۔ گورنر پنجاب کے مطابق صوبے میں قانون سازی اور سیاسی عمل اس وقت براہِ راست اثر لے رہے ہیں اور اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ اداروں اور سسٹم کی مضبوطی چاہتی ہے، اسی سوچ کے تحت سندھ میں شفاف کامیابی حاصل کی گئی اور کسی نے انگلی نہیں اٹھائی۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ’’سوال سے آگے‘‘ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بھی اپنے مینڈیٹ کے حوالے سے دعوے کر رہی ہے، مگر الزامات ہر الیکشن کا حصہ رہے ہیں۔گورنر نے زور دیا کہ جمہوریت آگے اسی وقت بڑھے گی جب تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھ کر فیصلے کریں گی اور ملک کے مفاد کو ترجیح دیں گی۔ ان کے بقول دو بڑی جماعتوں نے مل کر ہی نظام چلانا ہے، یہی جمہوری راستہ ہے۔ گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم ہیں اور قومی سمت کا تعین کرتے ہوئے ہمیں ان کی قیادت کا ساتھ دینا ہے۔

مزید پڑھیں :کل عمران خان،سہیل آفریدی ملاقات؟

متعلقہ خبریں