اہم خبریں

عوام کےحقیقی نمائندوں کواقتدارسےدوررکھاجارہاہے،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہنے اے بی این نیوزکےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آزادکشمیر میں جو ہورہاہے وہ کچھ نیانہیں۔
عوام کےحقیقی نمائندوں کواقتدارسےدوررکھاجارہاہے۔ ہم سمجھتےہیں ہوش کےناخن لینےچاہئیں۔ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کو رجسٹریشن سے محروم رکھا گیا۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جماعتوں کو رجسٹر کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی اراکین کو دباؤ اور لالچ کے ذریعے دوسری جماعتوں میں دھکیلا گیا۔ حقیقی عوامی نمائندوں کو اقتدار سے باہر رکھا گیا۔ آزاد کشمیر میں سیاسی منظر نامہ جمود کا شکار ہے۔
یہی صورتحال پورے ملک میں دہرائی جا رہی ہے۔ سہیل افریدی کی خیبر پختونخوا میں عوامی موبلائزیشن مہم تیزی سے جاری ہے۔ سہیل آفریدی کے جرگے اور عوامی رابطے زور پکڑ رہے ہیں۔ عوامی سطح پر سیاسی شعور اور بیداری بڑھ رہی ہے۔آئین اور قانون کو پامال کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ عوام کے ووٹ کی حرمت پر سمجھوتہ ناقابل قبول ہے۔
سہیل آفریدی وقت کی ضرورت کے مطابق درست مؤقف پیش کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کو اچھی اور شفاف حکومت کی ضرورت ہے۔ عدالت کے واضح حکم کے باوجود ملاقات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے با نی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دیا۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا۔
کون ہے جو ملک کو تصادم کی راہ پر لے جا رہا ہے؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ سیاسی مشورے کو غیر قانونی قرار دینا غیر آئینی طرز عمل ہے۔ جیل میں قید شخص کے بنیادی حقوق برقرار رہتے ہیں۔ دنیا میں کہیں بھی جیل میں قید رہنما کے مشورے پر پابندی نہیں۔
جنوبی افریقہ کی مثال واضح کرتی ہے کہ قیدی بھی سیاسی حقوق رکھتا ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی معمول بنتی جا رہی ہے۔ بانی سے ملاقات نہ ہونے سے کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کا خدشہ ۔
بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی آسائش کے خواہش مند نہیں ہیں۔ وہ آئین اور قانون کی بحالی تک جیل میں رہنا چاہتے ہیں۔
بانی کو بنی گالہ بھیجنے کی ضرورت نہیں، وہ خود اس کے حق میں نہیں۔ عدالتی نظام میں جھوٹ اور سیاسی دباؤ ناقابلِ قبول ہے۔ بانی پی ٹی آئی 27 ماہ سے جیل میں ثابت قدمی سے موجود ہیں۔ ان کا مؤقف واضح ہے کہ رہائی صرف انصاف کے ذریعے ہونی چاہیے۔
بانی کے مقدمات کے خاتمے اور بے گناہی کے ثبوت سامنے آنے چاہییں۔ ملک میں آئین اور قانون کی بحالی کے بغیر کوئی حل ممکن نہیں۔ بائی الیکشنز کے حوالے سے تحریک انصاف نے حکمت عملی پر غور شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں :عدم اعتماد کی تیاری فائنل راؤنڈ میں داخل، کل شام تک وزیر اعظم تبدیل؟

متعلقہ خبریں