اہم خبریں

راکھی ساونت کا نیا الزام،میری ماں کو شوہر عادل نے مارا

بمبئی (  اے بی این نیوز ) راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر والدہ کی سرجری کےلیے رقم ادا نہ کرنے کا الزام لگایا۔بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان درانی سے متعلق کہا ہے کہ ’میری ماں کو تم نے مارا ہے‘بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی پر کئی الزامات عائد کیے اور بتایا کہ وہ مجھے اپنی مبینہ گرل فرینڈ کےلیے چھوڑ گیا ہے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں بھارتی اداکارہ نے روتے ہوئے انداز میں کہا کہ میری ماں کو تم نے مارا ہے، آج میری ماں کا وقت پر علاج ہوگیا ہوتا تو شاید وہ نہیں مرتی۔راکھی ساونت نے مزید کہا کہ عادل مجھ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور اپنی مبینہ گرل فرینڈ تنو کے ساتھ رہ رہا ہے۔اداکارہ ویڈیو کے دوسرے حصے میں بلک بلک کر روتی نظر آرہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا۔

متعلقہ خبریں