اہم خبریں

نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے ،وزیر اعظم کا کھلا چیلنج

مظفرآباد ( اے بی این نیوز   )آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم چودھری انوار الحق نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر لوگ میری پریس کانفرنس خود بلاتے اور پھر خود ہی ملتوی کر دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “جب تک میرے پاس قلم کا اختیار ہے، میں اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا” اور “عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، سامنا کروں گا”۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ “میری قدر میرے جانے کے بعد آئے گی” اور “میرے چہرے پر کوئی ندامت نہیں دیکھائی دے گی”۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ “میں اکیلا آیا تھا، آج دوستوں کے درمیان کھڑا ہوں” اور “میں واحد وزیراعظم ہوں جس نے خزانہ بھرا، خالی نہیں چھوڑا”۔

مزید کہا کہ جلد ایک پریس کانفرنس کریں گے جس میں تفصیلی بات ہوگی۔ انہوں نے اپنے کام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ نے مجھے کامیاب کیا، اس کا شکر ادا کرتا ہوں” اور سوال اٹھایا اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو وہ عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے۔
مزید پڑھیں :فلک جاوید کا5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

متعلقہ خبریں