اہم خبریں

ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کا فیصلہ

لاہور ( اے بی این نیوز   )وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو سہولت دینے والا ماحول پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کسی شہری کو جائز کام کیلئے سفارش یا رشوت کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے۔ جائز کام میں رکاوٹ یا تاخیر حکومت کی ناکامی ہے۔
تمام محکمے کیسز کو مقررہ وقت میں نمٹانے کے پابند ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا تمام ڈسٹرکٹس اور اتھارٹیز کو زیرو ڈیلے پالیسی پر عمل کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ جات درخواستوں کی فوری پروسیسنگ یقینی بنائیں۔ عوامی درخواستوں پر بروقت کارروائی نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاڈیجیٹل سسٹم پر شہریوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے عملی اقدامات کا اعلان۔ کامیاب کیسز عوامی اعتماد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ تمام ادارے فالو اپ کریں اور عوامی سہولت یقینی بنائیں۔
شکایات کی صورت میں مکمل تعاون کیا جائے۔ کسی شہری کو ناخواندگی یا تکنیکی لاعلمی کی وجہ سے سہولت سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ تمام ضلعی انتظامیہ عوامی رہنمائی کیلئے سہولت مراکز قائم کرے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی تمام اضلاع میں عوامی سہولت کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت۔
تمام محکمے عوامی خدمات کے عمل میں شفافیت اور تیزی یقینی بنائیں۔ جائز کام کے لیے سفارش یا رشوت ناقابلِ قبول ہے۔ تمام ڈسٹرکٹس اور اتھارٹیز زیرو ڈیلے پالیسی پر سختی سے عمل کریں۔
محکمے درخواستوں کو مقررہ وقت میں نمٹانے کے پابند ہوں۔
عوامی درخواستوں پر تاخیر یا رکاوٹ ناقابلِ برداشت ہوگی۔ مریم نواز کاڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کا فیصلہ۔ تمام اضلاع میں شہریوں کی رہنمائی کے لیے سہولت مراکز قائم کیے جائیں۔ ناخواندہ یا غیر تکنیکی افراد کو سہولت سے محروم نہ رکھا جائے۔
ڈیجیٹل سسٹم سے ناواقف شہریوں کی رہنمائی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری قرار۔ تمام ڈسٹرکٹس اور ریجنز میں ایک نظام وضع کیا جائے۔ جو افسر بزنسز کو زیادہ فیسلیٹیٹ کرے گا، اسے اضافی مارکس دیے جائیں گے۔
بزنس فرینڈلی پالیسی پر عمل کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ کارکردگی کی بنیاد پر افسران کی درجہ بندی کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ۔ امن و امان اور عوامی سہولت سے متعلق اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام

متعلقہ خبریں