پریسٹینا ( اے بی این نیوز )کوسوو کی سیاست ایک بار پھر ہلچل میں آ گئی ہے۔ دارالحکومت پریسٹینا میں ہونے والے اہم اجلاس میں حکمران جماعت کے وزیر اعظم البِن کورتی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔ 120 رکنی پارلیمنٹ میں انہیں صرف 56 ووٹ مل سکے جو حکومت برقرار رکھنے کے لیے ناکافی ہیں۔ اس کے بعد ملکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی ہے اور قبل از وقت عام انتخابات کے امکانات پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئے ہیں۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اس صورتحال کو اپنے لیے سنہری موقع سمجھ رہی ہیں۔ ملک کی صدر ممکنہ طور پر دوسری بڑی پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دے سکتی ہیں۔ اگر نئی حکومت نہ بن پائی تو عوام جلد ہی دوبارہ ووٹنگ بوتھ کی طرف جا سکتے ہیں۔
کوسوو کے شہری اور سیاسی کارکن اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بھرپور اظہار خیال کر رہے ہیں اور اب سب کی نظریں اگلے فیصلہ کن قدم پر لگی ہوئی ہیں کہ آیا سیاسی بحران مذاکرات سے حل ہوگا یا پھر ملک انتخابی میدان کی جانب بڑھے گا۔
مزید پڑھیں :ایٹین کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں پائیپیکس 2025 نمائش میں شاندار شرکت















