اہم خبریں

پاکستان کا بھارت سے ملنے والی اپنی فضائی حدود 2روز بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(اےبی این نیوز)پاکستان نے بھارت سے منسلک اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو صبح 6 سے 9 بجے تک بھارت کے ساتھ جڑی فضائی حدود بند رہے گی۔

نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے ان فضائی راستوں پر لاگو ہوگی جو بھارت سے منسلک ہیں۔ اس دوران روزانہ تین گھنٹے تک پروازوں کی آمد و رفت معطل رہے گی۔

ذرائع کے مطابق کمرشل پروازوں کو احتیاطی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حدود بند کرنے کا یہ فیصلہ ممکنہ طور پر بھارتی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے فضائی آلودگی کے مسئلے پر بھی بھارت کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: افغان طالبان وفد کی ہٹ دھرمی،استنبول مذاکرات تعطل کا شکار

متعلقہ خبریں