اسلام آباد (اے بی این نیوز ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کو روزانہ کتنے افراد استعمال کرتے ہیں۔اس حوالے سے آپ جان کر حیران رہ جائیں گے کیونکہ فیس بک کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اب پہلی بار اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 ارب ہوگئی ہے۔اس سے قبل واٹس ایپ نے بھی یہ سنگ میل حاصل کیا تھا مگر فیس بک کے اعدادوشمار سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی اشتہاری آمدنی کا بنیادی ذریعہ اب بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ اور فیس بک دنیا بھر کے صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
