اہم خبریں

پارلیمنٹرییز کی ا سکیموں کے لئے 24 ارب 64 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد (رضوان عباسی سے)وفاقی حکومت نے پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کے لیے 24 ارب 64 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ منظوری جولائی تا ستمبر اور اکتوبر تا دسمبر 2025 کی دو سہ ماہوں کے لیے دی گئی ہے۔رواں مالی سال کے لیے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے مجموعی طور پر 70 ارب 39 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی نے مالی سال کی پہلی دو سہ ماہیوں کے لیے فنڈز کی اتھارائزیشن فراہم کی ہے۔

صوبوں اور خصوصی علاقہ جات کے لیے 68 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جس میں صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 32 ارب 50 کروڑ روپے، گلگت بلتستان کے لیے 11 ارب 59 کروڑ روپے اور ضم شدہ اضلاع کے لیے 9 ارب 96 کروڑ روپے شامل ہیں۔

اسی طرح، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 15 ارب 74 کروڑ روپے، آبی وسائل کے شعبے کے لیے 45 ارب 11 کروڑ روپے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے لیے 79 ارب 44 کروڑ روپے اور پاور ڈویژن کے لیے 31 ارب 76 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز بھی جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال کی پہلی دو سہ ماہیوں میں کل 335 ارب 43 کروڑ روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے کے برابر مختص کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر شدید زخمی،آئی سی یو میں داخل

متعلقہ خبریں