کراچی(اے بی این نیوز) ناظم آباد میں اسکول وین میں آگ لگ لگنے سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول وین گرم ہونے کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس میں جھلس کر 6 بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد زخمی ہونے والے بچوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی اور اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔
مزید پڑھیں: بھارتی بین الاقوامی مارشل آرٹس کھلاڑی روہنی نے خودکشی کرلی















