نیو دہلی (اے بی این نیوز)بھارت کی بین الاقوامی مارشل آرٹس کھلاڑی اور کوچ روہنی کلم اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔35 سالہ روہنی نے بھارت کی نمائندگی ایشیائی کھیلوں میں کی تھی، کومدھیہ پردیش کے شہر دیواس میں واقع ان کے گھر میں لٹکا ہوا پایا گیا، ابتدائی پولیس تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
روہنی کی چھوٹی بہن روشنی کلم نے سب سے پہلے اپنی بہن کی لاش دیکھی، روشنی کے مطابق وہ ارجن نگر، رادھا گنج میں واقع گھر میں داخل ہوئیں تو روہنی کو کمرے میں پھانسی پر لٹکا پایا، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹروں نے پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دیا۔
روشنی کلم نے بتایا کہ روہنی پچھلے کچھ عرصے سے نوکری کے دباؤ کا شکار تھیں، وہ آشتہ کے ایک نجی سکول میں مارشل آرٹس کوچ کے طور پر کام کرتی تھیں اور حال ہی میں دیواس واپس آئی تھیں، وہ سکول کے عملے سے پریشان تھی خاص طور پر پرنسپل کے رویے نے اسے بہت تنگ کر رکھا تھا۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بھرتیوں ،پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی عائد















