اہم خبریں

راولپنڈی کے 3 اساتذہ حکومت مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں معطل

راولپنڈی (اے بی این نیوز)محکمہ تعلیم پنجاب نے راولپنڈی کے تین اساتذہ کو نازیبا ، اشتعال انگیز اور حکومت مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ۔

راولپنڈی کے3اسکول اساتذہ سوشل میڈیا پرغیراخلاقی اور قابل اعتراض مواد شیئر کرنےمیں ملوث نکلے ۔ ڈی پی آئی پنجاب نےتینوں اساتذہ کو معطل کر کےباقاعدہ انکوائری کا حکم دیدیا، سائبر دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کےمرتکب اساتذہ میں ایس ایس ٹی ساجد محمود ، ای ایس ٹی عبدالسبحان اور ایس ایس ٹی ڈاکٹر سید علی گوہر شامل ہیں ۔

قومی چینل کی حاصل کردہ دستاویز کےمطابق تینوں اساتذہ کیخلاف کارروائی پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ جب کہ مقدمے میں پیکا ایکٹ 2016 کے تحت سائبر دہشت گردی، سائبر اسٹاکنگ اور ڈیٹا کی ٹیمپرنگ اور شواہد کو ضائع کرنے کے الزامات شامل ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق شواہد کی فرانزک جانچ پڑتال کے لئے معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیجا جائے گا ۔مراسلے کے مطابق تینوں اساتذہ بظاہر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتےہوئےسیاست میں ملوث پائے گئے ۔

انکی بعض سوشل میڈیا پوسٹس پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 124-A کےتحت ریاست سےبغاوت کے زمرے میں بھی آسکتی ہیں،ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے حکم دیا ہے کہ تینوں اساتذہ کیخلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کیلئےگریڈ 18 یا 19 کا انکوائری افسر مقررکیا جائے جو معاملےکی باقاعدہ تحقیقات کرے ۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر27اکتوبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟

متعلقہ خبریں