اسلام آباد(اے بی این نیوز)اتوار کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
پیر کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
نو ٹ : مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث مشرقی پنجاب کے اضلاع سموگ کے زیر اثر رہیں گے۔ شہریوں کو احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدا یت کی جا تی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔
پنجاب کے مشر قی ا ضلاع میں سموگ چھائی رہی۔آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : لسبیلہ ،چھور، تربت 39، مٹھی اورپسنی میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
پیر(رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہےگا ۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہےگا ۔
مزید پڑھیں: آج کا ڈالر ریٹ پاکستان میں کیا ہے؟














