اہم خبریں

استنبول مذاکرات،پاکستان نے دو ٹوک اور حتمی مو قف پیش کر دیا

استنبول (اے بی این نیوز)استنبول میں ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی موقف پیش کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی نا منظور ہے۔

پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسکے خاتمے کے لئے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے۔ اس کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں۔ نظر آ رہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔ مذاکرات میں مزید پیشرفت افغان طالبان کے مثبت رویے پر منحصر ہے۔
مزید پڑھیں : حکومت سازی کا فیصلہ کن مرحلہ ، پیپلز پارٹی کا پاور شو، جا نئے کون کون سند ھ ہائوس پہنچا

متعلقہ خبریں