اہم خبریں

حکومت سازی کا فیصلہ کن مرحلہ ، پیپلز پارٹی کا پاور شو، جا نئے کون کون سند ھ ہائوس پہنچا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)آزاد کشمیر ممکنہ حکومت تبدیلی معاملہ،سندھ ہاؤس میں سیاسی ہلچل۔ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا فیصلہ کن مرحلہ ، سندھ ہاؤس پیپلز پارٹی کا پاور شو۔ ستائس ارکان اسمبلی سندھ ہاؤس پہنچ گئے،

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے اراکین چوہدری یاسین کی قیادت میں سندھ ہاؤس داخل۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی فریال تالپور کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام۔پیپلز پارٹی کی حکمتِ عملی مکمل ، آزاد کشمیر میں نئی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی۔

فارورڈ بلاک سمیت تمام اراکین اسمبلی سندھ ہاؤس میں موجود۔ بیرسٹر گروپ کے یاسر سلطان، چوہدری ارشد، سردار محمد حسین، چوہدری اخلاق سندھ ہاؤس پہنچ گئے۔مہاجرین کے ماجد خان، اکبر ابراہیم، فہیم اختر کیانی، عاصم شریف بٹ عشائیہ میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

وزیر تعلیم ملک ظفر اقبال اور دیگر وزراء کی بھی سندھ ہاؤس آمد۔سردار یعقوب، تنویر الیاس، لطیف اکبر، میاں وحید، فیصل راٹھور بھی شریک۔سردار جاوید ایوب، بازل نقوی، ضیاء القمر، جاوید بڈھانوی بھی سندھ ہاؤس پہنچ گئے۔سندھ ہاؤس میں فریال تالپور کی سربراہی میں فیصلہ کن عشائیہ جاری۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کےکون کون سے اراکین پیپلز پارٹی کو پیارے ہو گئے،جا نئے نام

متعلقہ خبریں