اہم خبریں

پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کےکون کون سے اراکین پیپلز پارٹی کو پیارے ہو گئے،جا نئے نام

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پیپلز پارٹی کےراہنما نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ آزاد کشمیر کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا، کیونکہ ابھی نمبرز کی حتمی صورت سامنے نہیں آئی۔ ان کے مطابق جس جماعت کے پاس مطلوبہ اکثریت ہو گی، حکومت بنانا اسی کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چوہدری انوار الحق اپنی اکثریت برقرار نہیں رکھ پاتے تو اس میں پیپلز پارٹی کی کوئی غلطی نہیں۔ پیپلز پارٹی کا مقصد سیاسی نظام کو چلانا اور پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔ نیئر بخاری نے یاد دلایا کہ 2022 میں بھی پیپلز پارٹی نے آئینی طریقے سے تبدیلی لائی تھی اور آج بھی اسی اصول پر قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی رکن اپنی سیاسی جماعت سے الگ ہونا چاہے تو اسے دباؤ میں روکنا جمہوری رویہ نہیں۔ چونکہ آزاد کشمیر اسمبلی میں کسی ایک جماعت کے پاس مکمل اکثریت نہیں، اس لیے سیاسی جوڑ توڑ اور اعتماد سازی ہی اہم ہے۔سیاسی منظرنامے میں بڑی پیش رفت یہ بھی ہوئی کہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے پانچ وزراء سمیت کئی اہم اراکین پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں، جن میں یاسر سلطان، چوہدری ارشد، سردار محمد حسین، چوہدری اخلاق اور چوہدری رشید شامل ہیں۔

ان تمام رہنماؤں نے فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے ملاقات کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ ملک ظفر اقبال نے بھی پیپلز پارٹی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ان شمولیتوں کے بعد پیپلز پارٹی کا پارلیمانی گروپ 23 اراکین تک پہنچ چکا ہے، جو حکومت سازی کے لیے بڑا عدد تصور کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل صدر آصف علی زرداری بھی آزاد کشمیر میں عدم اعتماد اور نئی حکومت کی تشکیل کی منظوری دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں : تحریک عدم اعتماد پر دستخط ہو گئے

متعلقہ خبریں