راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بھرپور پریکٹس سیشن کے ذریعے میدان کو مکمل طور پر گرم کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں اپنی مہارت کو مزید نکھارنے کے ساتھ ساتھ سخت فزیکل ٹریننگ بھی کی۔ یہ ٹریننگ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی جس میں ہر کھلاڑی نے سیریز کے لیے بھرپور تیاری کا اظہار کیا۔
سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں کل بھی دونوں ٹیمیں پریکٹس کریں گی جبکہ پریکٹس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی شاندار رونمائی ہو گی۔ اس موقع پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے اور سیریز کے حوالے سے اپنے عزائم کا اظہار کریں گے۔شائقین کرکٹ اس یادگار ٹکراؤ کے لیے بے حد پرُجوش ہیں کیونکہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اکتوبر بروز منگل رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کی فارم، جوش اور تیاری دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سیریز سخت مقابلوں اور دلچسپ لمحات سے بھرپور ہوگی۔
مزید پڑھیں : ورلڈ کپ کی تیاریاں، ہیڈ کوچ کی اہم پریس کانفرنس،کون سکواڈ حصہ ہے،سب بتا دیا















