اہم خبریں

25 سال بعد قلیوں کیلئے خو شخبری

لاہور (اے بی این نیوز)لاہور ریلوے اسٹیشن کے قلیوں کے لیے ایک بڑی اور خوشی کی خبر سامنے آئی ہے۔ پچیس سال بعد آخرکار قلی برادری کو ٹھیکیداری نظام کی غلامی سے آزادی مل گئی۔ اب قلی اپنی کمائی کا کوئی حصہ کسی ٹھیکیدار کو دینے کے پابند نہیں ہوں گے اور انہیں مکمل طور پر اپنے محنت کے معاوضے کا حق ملے گا۔لاہور ڈویژن ریلوے کی جانب سے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت اب قلی براہِ راست اسٹیشن مینیجر کی نگرانی میں کام کریں گے۔ اس فیصلے نے اسٹیشن پر کام کرنے والے قلیوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے، جو برسوں سے ٹھیکیداری نظام میں استحصال کا شکار تھے۔قلی بھائیوں نے اس فیصلے کو ایک تاریخی دن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اب انہیں اپنی آمدنی کا بڑا حصہ اپنے گھر لے جانے کا موقع ملے گا، جو پہلے کمیشن اور کٹوتیوں کی نظر ہو جاتا تھا۔ مسافروں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ اس فیصلے کے بعد خدمات میں مزید بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ،کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ سیاہ منایا جائیگا

متعلقہ خبریں