اہم خبریں

کویتی شہریت بارے بڑی خبر،اہم حکم نامہ جاری

کویت سٹی (اے بی این نیوز) کویت میں غیر معمولی طور پر 21 افراد کی کویتی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن پر انحصار کرکے شہریت حاصل کی گئی تھی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تین افراد اور ان لوگوں سے شہریت واپس لے لی گئی ہے، جن کے ذریعے انہوں نے شہریت حاصل کی تھی۔

دوسرے حکم نامے کے مطابق ایک شخص اور اس کے زیر کفالت افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، جبکہ تیسرے حکم نامے میں 17 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ کویت میں عوام کی سہولت کے لیے زبردست ایپلیکیشن متعارف کروادی گئی۔

کویت میونسپلٹی کی نئی ایپلیکیشن ’بلادیہ 139‘ عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کی اجازت دیتی ہے جس کے ذریعے حکام عوام کی شکایات کا جواب اور مسائل کو موثر طریقے سے حل کرسکیں گے۔

کویت میونسپلٹی میں تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر محمد السندان نے کہا کہ ایپ کا مقصد میونسپل سروسز کو ہموار کرنا اور لین دین کو تیز کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایپ پر خلاف ورزیوں سے متعلق شکایات کو ان کی شدت کے لحاظ سے 4 سے 72 گھنٹوں کے اندر حل کیا جاتا ہے۔صارفین درخواست کے ذریعے خلاف ورزی کی جگہ کے ساتھ اس کی تصاویر اپ لوڈ کرکے شکایات جمع کرواسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنے والے افغان نوجوانوں نے معافی مانگ لی

متعلقہ خبریں