لکی مروت(اے بی این نیوز)لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ، جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت امن و امان کی بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں: شہری راست کیوآر کوڈ کے ذریعے فیس کی ادائیگی کرسکتے ہیں،ترجمان نادرا















