اسلام آباد(اے بی این نیوز)نادرا نے شہریوں کےلئے فیس جمع کرانے کا عمل مزید آسان بنا دیا، اب شہری راست کیو آرکوڈ کے ذریعے فوری اور بغیر کسی اضافی چارجز کے فیس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق ملک بھر کے تمام نادرا مراکز سے جاری ہونےوالی ٹوکن سلپس پر راست ادائیگی کا آپشن دستیاب ہے، شہری اپنے بینک اکانٹ ایپ یا موبائل والٹ سے کیو آرکوڈ سکین کر کے چند سیکنڈز میں فیس ادا کر سکتے ہیں۔
نادرا حکام کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد فیس جمع کرانے کے عمل کو تیز، محفوظ اور کیش لیس بنانا ہے تاکہ رجسٹریشن مراکز پر لمبی قطاروں اور نقدی کے استعمال میں کمی لائی جاسکے۔ اس سہولت کے تحت شہری اب گھر بیٹھے یا سروس کائونٹر پر ہی فیس ادا کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں: نیا پاکستانی پاسپورٹ کن خصوصیات کا حامل اور فیس کتنی ہوگی؟















