اہم خبریں

وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر پاکستان میں شامل ہوگا،وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر چودہری انوارالحق کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ہم مقبوضہ کشمیر کو آزادکرالیں گے اور پاکستان میں شامل ہوں گے۔

مظفرآباد میں آزاد کشمیر کے 78ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم چودہری انوارالحق نے کہا کہ اس خطہ کی آزادی میں قبائیلی مجاہدین اور پاکستانی افواج اور ہمارے اجداد نے قربانیاں دیں، افواج پاکستان نے اپنی جانوں کی قربانی دے کراس خطہ کی آزادی کی حفاظت کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کی بالادستی کو خاک میں ملادیا، آپریشن بنیان مرصوص سے پاکستان کی بین الاقوامی حیثت کو تسلیم کیا گیا۔ آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مرہون منت ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیرہرشعبہ میں ترقی کررہا ہے، آزاد کشمیر میں انسانی آزادیوں کے مثال بہترین ہے، آزاد کشمیر حکومت مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے تمام وسائیل کع بروئے کار لائے گی، وہ دن دور نہین جب ہم مقبوضہ کشمیر کو آزادکرالیں گے اور پاکستان میں شامل ہوں گے۔

قبل ازیں تقریب کا آغاز پاکستان اور آزادکشمیر کے ترانے بجاکرکیا گیا، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوالحق نے پرچم کشائی کی۔ آزاد کشمیر پولیس کےچاک چوبند دستوں نےسلامی پیش کی۔

یاد رہے کہ چوبیس اکتوبر 1947 کو ڈوگرہ راج سے آزادی کے بعد آزادکشمیر میں انقلابی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، مقصد مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی تھا ۔ کشمیری ہر سال اس دن کو یوم تاسیس کے طورپر مناتے ہیں۔ اس موقع پر آزاد کشمیر بھر میں عام تعطیل ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں