اہم خبریں

نیا بحران، ملک بھر میں تندور بند کرنے کا اعلان؟

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 25 نانبائیوں کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن نے 28 اکتوبر کو ملک بھر میں تندور بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران آٹا میدہ اور فائن آٹے کی قیمتیں دگنی ہو چکی ہیں ایسے میں سستی روٹی بیچنا ممکن نہیں مل مالکان آٹا مہنگا فراہم کر رہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے نانبائیوں کو کسی قسم کی سبسڈی نہیں دی جا رہی

ترجمان کے مطابق انتظامیہ تندور سیل کر کے عوام کا روزگار چھین رہی ہے اور گرفتاریوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے نانبائیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں کمی یا ریلیف نہ دیا تو احتجاج کا دائرہ ملک گیر سطح پر پھیلایا جائے گا
مزید پڑھیں :ایس پی عدیل اکبر کی پراسرار موت،آپریٹر کو حراست میں لیا گیا گیا

متعلقہ خبریں