اہم خبریں

خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری درانی ہاؤس آمد

کراچی (  اے بی این نیوز      ) خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری درانی ہاؤس پہنچیں جہاں انہوں نے آغا سراج درانی کے انتقال پر ان کے صاحبزادے آغا شہباز درانی سے تعزیت کی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے مرحوم آغا سراج درانی کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آغا سراج درانی بھٹوازم کے نظریے پر تا دمِ آخر قائم رہے اور عوامی خدمت کو اپنا مشن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی اور عوامی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور سندھ کی سیاست میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خاتونِ اول نے مزید کہا کہ آغا سراج درانی باوقار سیاست اور وضع داری کا پیکر تھے جنہوں نے ہمیشہ اصولوں، شرافت اور عوامی خدمت کو ترجیح دی۔ ان کی وفات سے نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ پورے سندھ کو ایک مخلص رہنما سے محروم کر دیا گیا ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آغا سراج درانی کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی اور ان کی سیاسی وراثت آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں :ایس پی عدیل اکبر کی نمازہ جنازہ ادا،جسد خاکی آبائی گائوں روانہ

متعلقہ خبریں