قاہرہ ( اے بی این نیوز )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مصری وزیر دفاع سے ملاقات ، آئی ایس پی آر کے مطابق
فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی مصری چیف آف سٹاف سے بھی ملاقات۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے اموراورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ۔
دورے کامقصد عسکری تعاون اوردفاعی اشتراک کوفروغ دینا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر کا سرکاری دورہ۔
وزارتِ دفاع کے دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے یادگارنامعلوم سپاہی اور سابق مصری صدر انور السادات کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
فیلڈ مارشل نے شیخ احمد الطیب، امام اعظم جامعہ الازہر سے بھی ملاقات کی۔
امام اعظم نے مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل کا انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور ۔
مزید پڑھیں :ایس پی عدیل اکبر کی نمازہ جنازہ ادا،جسد خاکی آبائی گائوں روانہ















