اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پولیس افسر ایس پی عدیل اکبر کی ٹویٹ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہے۔ ان کی یہ ٹویٹ جس میں لکھا گیا ہے: “جو باتیں پی گیا تھا میں، وہ باتیں کھا گئیں مجھ کو”۔
یہ مختصر مگر گہری بات صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ٹویٹر پر کئی صارفین نے اسے عدیل اکبر کے فکری اور جذباتی پہلو کی عکاسی قرار دیا، جبکہ کچھ لوگوں نے اسے زندگی کے تلخ تجربات سے تعبیر کیا۔
شعر جیسے انداز میں لکھی گئی یہ ٹویٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ الفاظ، وعدے یا دعوے جو کبھی انسان کا حوصلہ ہوتے ہیں، وقت کے ساتھ کبھی کبھار خود اس کے لیے بوجھ بن جاتے ہیں۔
عدیل اکبر کی یہ پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر اس ٹویٹ کو درجنوں بار شیئر اور سینکڑوں بار لائک کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں :ایس پی نے جان کیوں دیدی،وجہ سامنے آگئی