اہم خبریں

طویل دھرنا عمران خان کا،مختصر ترین دھرنا،جا نئے کس پی ٹی آئی راہنما کے حصہ میں آیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز         ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل جانے سے روکے جانے پر داہگل ناکے پر علامتی دھرنا دیا اور بعد ازاں وہاں سے واپس روانہ ہوگئے دھرنے میں سلمان اکرم راجہ اور جنید اکبر سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے داہگل کے مقام پر 22 منٹ تک دھرنا دیا ان کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی اجازت نامے کے ساتھ اپنے قائد سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے مگر پولیس نے راستہ روک دیا جس پر انہوں نے احتجاجاً علامتی دھرنا دیا

موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاہم دھرنا پُرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا جس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی ٹیم کے ہمراہ واپس روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے دنیا کا طویل ترین126دنوں کا دھرنا دیا تھا اور اب وزیر اعلیٰ صرف 22 منٹ کا دنیا کو مختصر تریں دھرنا دے کر چلے گئے۔
مزید پڑھیں :ایس پی نے جان کیوں دیدی،وجہ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں