دبئی ( اے بی این نیوز )دبئی میں آج ایک بڑے فائٹ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے فائٹرز ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے شائقین کے لیے یہ ایک سنسنی خیز مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے جہاں قومی فائٹر رضوان علی بھارتی حریف رانا پرتاپ سنگھ کے خلاف رنگ میں اتریں گے
پاکستانی فائٹر رضوان علی اب تک دس فائٹس میں ناقابلِ شکست رہے ہیں اور ان کی جیت کا تسلسل شائقین کے لیے فخر کا باعث بن چکا ہے دوسری جانب بھارتی فائٹر رانا پرتاپ سنگھ بھی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کو تیار ہیں
اس فائٹ کو بگر دین دی سپر بول کا عنوان دیا گیا ہے جس نے دونوں ملکوں کے شائقین میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے دبئی میں ہونے والا یہ مقابلہ نہ صرف کھیلوں کے شائقین بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں :سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم