راولپنڈی ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صحافیوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ
جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں کر ائی جاتی تب تک کابینہ کا فیصلہ نہیں کروں گا۔
ہم اس نظام کو تبدیل کرنے آئے ہیں اسی کو چلانے نہیں آئے۔
وفاق نے ہمارے واجبات دینے ہیں اسکی بجائے ہمیں پرانی گاڑیاں دی جاتی ہیں۔
عدالتی حکم کے باوجود ہماری ملاقات نہیں کر ائی گئی تو ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کریں گے۔
مزید پڑھیں :مذہبی جماعت پر پابندی سے متعلق فیصلہ چند گھنٹو ں میں ہوگا،عظمیٰ بخاری