اہم خبریں

عمران خان کو وفاق کی بڑی پیشکش

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ باضابطہ درخواست دے تو سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس پیشکش کا انکشاف وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایک نجی ٹی وی چینل پرگفتگو کے دوران کیا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اگر تحریک انصاف چاہے تو حکومت عمران خان کو بنی گالہ منتقل کر سکتی ہے، وہاں وہ چاہیں تو صبح شام ملاقاتیں کریں، گفتگو کریں یا لڈو کھیلیں، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اس حوالے سے کوئی اعتراض نہیں، بس باضابطہ درخواست آنی چاہیے۔

وفاقی وزیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تحریک انصاف کے بعض رہنما عمران خان کی قید کے دوران ملاقاتوں پر عائد پابندیوں اور ان کے طرزِ حراست پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان کے خلاف 9 مئی کے مظاہروں کے سلسلے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔

مزید پڑھیں :بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کے لئے نیا طریقہ کار متعارف

متعلقہ خبریں