اہم خبریں

ایشیا کپ ٹرافی،بھارت نے گڑ گڑانا شروع کر دیا،پاکستان کی منتیں سماجتیں

نئی دہلی ( اے بی این نیوز        ) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی واپسی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو باضابطہ خط لکھ کر ٹرافی بھارت بھیجنے کی درخواست کی ہے۔

دیوا جیت سائیکیا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم ٹرافی اے سی سی سے ہی وصول کریں گے، محسن نقوی سے نہیں۔ اگر ٹرافی نہیں ملی تو یہ معاملہ آئی سی سی میں اٹھایا جائے گا۔ ان کے مطابق اے سی سی کو ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ٹورنامنٹ کے اختتامی مراحل شفاف طریقے سے مکمل ہوں۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بھارت کو 10 نومبر کو ہونے والی تقریب میں ٹرافی وصول کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم بھارت نے اس تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، مگر بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے گریز کیا۔ بھارتی رویے کے باعث تقریب تاخیر کا شکار ہوئی، اور ٹیم نے ٹرافی کے بغیر ہی جشن منایا۔

مزید پڑھیں :سنٹورس مال سکینڈل، معاملہ مشکوک ہو گیا،دوستی کا انکشاف

متعلقہ خبریں