اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو صوبہ چلانے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
کابینہ کے نام فائنل کرنے کا اختیار صرف بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔
سابقہ وزرا اور پارٹی کے قابل لوگ نئے وژن کے مطابق شامل کیے جا سکتے ہیں۔
کیبنٹ کے اعلان سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے۔
سابقہ کابینہ کے کچھ نام بھی نئی کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے پاس تمام انتظامی اختیار موجود ہے۔
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ انتشار پھیلانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
فارم 47 کے بعد بھی کسی پر اعتماد نہیں کیا گیا۔
نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنی فیملی کو فوائد دلوائے۔
اصل مسائل یہی ہیں کہ اختیارات من پسند افراد کو دے دیے جاتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نوجوانوں پر اعتماد کرتے ہیں، یہی ان کی پالیسی ہے۔
نوجوانوں کی شمولیت سے احتجاجی قوت بڑھ سکتی ہے۔
ملاقات اور مشاورت کے بعد ہی کابینہ کی حتمی فہرست سامنے آئے گی۔
سابق وزرا میں سے قابل افراد دوبارہ شامل کیے جا سکتے ہیں۔
پارٹی تنظیم سازی پر توجہ دیں، افواہوں میں وقت ضائع نہ کریں۔
ذاتی تنازعات سے پارٹی کمزور ہوگی، اس لیے نظم و ضبط ضروری ہے۔
مزید پڑھیں :پاک افغان امن معاہدے کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی ،جا نئے کیا