اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاک افغان امن معاہدے کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا اعلیٰ سطحی تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا۔ وفد اس وقت افغان دارالحکومت کابل میں موجود ہے۔
وفد میں وزارتِ داخلہ، متعلقہ حکام اور تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔ وفد کا دورہ ویزا نظام میں بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔ پاکستانی وفد کابل میں سفارتخانے کے ویزا سسٹم کا جائزہ لے گا ۔ وفد کی سرگرمیاں زیادہ تر پاکستانی سفارتخانے تک محدود ہیں۔
افغان طالبان سے کوئی باضابطہ ملاقات شیڈول نہیں۔ افغان حکام سے غیر رسمی ملاقاتیں خارج از امکان نہیں۔ وفد کا دورہ پاک افغان حالیہ کشیدگی سے پہلے طے ہوا تھا ۔ دورے کا حالیہ جھڑپوں، تناو یا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔
وفد آن لائن ویزا، بائیومیٹرک نظام، اور ایجنٹ مافیا کے خاتمے پر کام کرے گا۔ حالیہ کشیدگی کے باوجود وفد کا دورہ تعلقات میں بہتری کی علامت ہے۔ افغان طالبان نے وفد کے دورے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ۔ افغان تعاون دورے کو مثبت سمت میں لے جانے کی امید دلاتا ہے۔
مزید پڑھیں :بیٹرسعود شکیل نے ٹیم کو درپیش مشکلات بتا دیں، جا نئے کیا